ابنا: روسي صدر نے کہاہے کہ ميک فول کي سمجھ ميں يہ بات آ جاني چاہئے کہ انہيں امريکہ نہيں روس کے اندر کام کرنا ہےـ
خبررساں ادارے ريانووسٹي کے مطابق مدوي ديو نے بدھ کے روز ماسکو يونيورسٹي ميں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ميک فول جلد ہي اپنے اسناد سفارت مجھے پيش کريں گے اور اس نکتے کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ روس کي حکومت نے ماسکو ميں انہيں امريکي سفير متعين کئے جانے کي اجازت دي ہے، ان کے اسناد سفارت قبول کئے جائيں گےـ
مائيکل ميک فول نے گزشتہ ہفتے ماسکو پہنچنے کے بعد روس کے کچھ حکومت مخالف رہنماؤں سے ملاقات کي جس پر ماسکو کے حکام نے شديد برہمي کا اظہارکياـ
ميدوي ديو نے کہا کہ ميں اميد کرتا ہوں کہ ميک فول اپنے کام ميں کامياب رہيں گے ليکن يہ نکتہ ہميشہ ذہن نشيں رکھيں کہ وہ رشين فيڈريشن ميں کام کر رہے ہيں امريکہ ميں نہيں ـ
روسي صدر نے کہا کہ امريکي سفير کو ياد رکھنا چاہئے کہ انہيں بھي ديگر ملکوں کے سفراء کي مانند خاص اعتبار حاصل ہے ليکن روس ميں کام کرنے کي اپني الگ خصوصيات ہيں -......
/169